محکمہ صحت میں کلاس فور ملازمین کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے :ہمایوں خان

محکمہ صحت میں کلاس فور ملازمین کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے :ہمایوں خان

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیرخزانہ ہمایون خان نے کہاہے کہ محکمہ صحت میں کلاس فورملازمین کوریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے وہ عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ہم نومنتخب کابینہ کودل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارہمایون خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے درجہ چہارم ملازمین کے نومنتخب کابینہ صدرحضرت حسین اورجملہ اراکین کوپاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی اوران کوہارپہنادی گئی ۔انہوں نے کہاکہ نومنتخب کابینہ ملازمین کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ہم بھی اس سلسلے میں ان کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے کیونکہ درجہ چہارم ملازمین محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے گزشتہ دورحکومت میں محکمہ صحت کیلئے اربوں روپے مختص کی گئی تھی اوربٹ خیلہ ہسپتال میں اسی کروڑروپے کی لاگت سے بٹ خیلہ ہسپتال میں بھی بلڈنگ پرکام شروع کیاگیاتھاتاکہ یہاں کے عوام کوپشاوراسلام آباداورسوات جانے سے نجات مل جائیگی مگربدقسمتی کی وجہ سے موجودہ حکومت نے ہسپتال میں نئے کام کرناتودرکنارہمارے دورے حکومت میں شروع کردہ کام بھی مکمل نہ کرسکا جوموجودہ حکومت کے نااہلی کومنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں اکریہاں کے عوام کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے اخری حدتک جائینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -