نگینہ خان نے اپنا ووٹ 7سے 8 کروڑ روپے میں فروخت کیا ،محمد آیان

نگینہ خان نے اپنا ووٹ 7سے 8 کروڑ روپے میں فروخت کیا ،محمد آیان

  

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نگینہ خان کے بھائی محمد آیان خان ملاکنڈ ایجنسی نے اپنی بہن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں ووٹ فروخت نہ کرنے پر قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا ہے۔میں نے سینٹ انتخابات سے قبل کئی پریس کانفرنس کئے اور پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میری بہن سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ فروخت کرے گی۔شوہر عبدالقادر کے ہاتھوں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ،ٹرانسفر پوسٹنگ پر بھی ہاتھ صاف کردئیے ہیں ۔پارٹی چیرمین میری ایم پی اے نگینہ خان کے خلاف کاروائی کرکے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے ہٹا ئیں اور ساتھ ساتھ ان سے ریکوری کرکے انہیں جیل بھیج دیا جائے تاکہ وہ دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بن سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بریکوٹ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ میری بہن نے اپنا ووٹ سات سے آٹھ کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے اور میں دعوے کے ساتھ کہتاہوں کہ وہ پارٹی بھی چھوڑے گی کیونکہ انہوں نے پارٹی کے ساتھ صر ف اور صرف سینٹ کے انتخابات میں ووٹ فروخت تک دینا تھا ۔انہوں نے کہاکہ میری بہن کے کرپشن میں بڑا ہاتھ ان کے شوہر عبدالقادر کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف اس جہاد میں ہر حد تک جاؤں گا اور پارٹی قیادت سے اپیل کرتاہوں کہ وہ فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی شروع کردیں

Back to Conversion Tool

مزید :

پشاورصفحہ آخر -