نوشہرہ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،دو میڈیکل سٹورز سیل

نوشہرہ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،دو میڈیکل سٹورز سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سکندر ذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد اقبال نے ہیلتھ کئیر کمشن اورڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ اکوڑہ خٹک میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو میڈیکل سٹور سیل کردیئے جبکہ دو مزید کوشوکاز نوٹسز جاری کئے ۔ نوشہرہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف بلا امتیاز کاوائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔