ٹانک،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ٹانک،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

  

ٹا نک(نمائندہ خصوصی)ضلع ٹانک کے ڈسٹر کٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور فی میل سٹاف نرسزکی کمی کے باعث مریض دوسرے اضلاع کا رخ اختیار کرنے پر مجبور ہسپتال میں پینے کا پانی ناپید ہسپتال کا عملہ و ہسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پزیر ہسپتال کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ پریشانی سے دو چار علاقہ کے ممبران اسمبلی داورخان کنڈی،محمود بیٹنی وضلعی ناظم علیٰ مصطفی کنڈی ہسپتال کے مسائل سے غافل صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ٹانک کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے واحد ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال میں جہاں ماہر ڈاکٹروں اور فی میل سٹاف و نرسز کی کمی کے باعث عوام کو پچیدہ امراض کے لیے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کا رخ اختیار کرنا پڑ تا ہے وہاں دوسری جانب ہسپتال میں بیشتر اوقات پینے کے صاف پانی کے بندش کی وجہ سے نہ صرف ہسپتال کے عملے و مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے بلکہ پینے کے عدم دستیابی کے باعث ہسپتال کے لیبر روم وارڈز بد بو اور طعفن کا شکار ہے عوامی حلقوں نے وزیر علیٰ ،صوبائی حکومت ،وزیر صحت،چیف سیکرٹری سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فی میل نرسز،میڈیکل افیسرز اور ماہر ڈاکٹروں کی کمی جلد پوری کرنے سمیت ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ دہرایا ،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -