نوشہرہ میں جے یو آئی کے خٹک باغ میں جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

نوشہرہ میں جے یو آئی کے خٹک باغ میں جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) 28 اپریل کو خٹک باغ میں مولانا فضل الرحمن کے جلسے عام کی تیاریاں زوروشور سے جاری ضلع بھر سے جلوسوں کی آمد اور سیکورٹی کیلئے حکمت عملی طے جلسے میں سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک اور اسحاق خٹک ANP سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کریں گے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس شوری کا خصوصی اجلاس زیر صدارت قاری محمدعمر علی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، مفتی شوکت اللہ، الحاج پرویز خٹک، قاری ریاض اللہ، فضل اکبر باچا، پیرذوالفقار باچا، انجینئر طارق خٹک، شاہد منصور خٹک کے علاوہ ضلعی مجلس عاملہ اور شوری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب میں قاری محمدعمر علی اور مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی قائدانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں اور فیصلوں کی بدولت عوام اور خواص کی اکثریت جمعیت میں شامل ہورہے ہیں نوشہرہ میں پیرذوالفقار باچا اور زاہد خان کے بعد انجینئر طارق خٹک اور سابق چیئرمین اسحاق خٹک کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام نوشہرہ میں مزیر مضبوط اور مستحکم ہوگی 28 اپریل کو خٹک باغ ڈاگ اسماعیل خیل نوشہرہ میں عظیم الشان غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں خٹک باغ کے اطراف میں پبی، پبی سٹیشن، تاروجبہ اور تحصیل پبی کے تمام راستوں کو پرچم نبوی سے سجایاجائے گا جبکہ بڑے بڑے سائن بورڈ بھی لگائے جارہے ہیں اجلاس میں باہمی مشاورت سے جلسہ گاہ اور قائد جمعیت کے استقبالیہ راستوں پر سیکورٹی کیلئے بھی حکمت عملی طے کی گئی اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے تمام یونین کونسلوں سے مقامی عہدیداروں کی قیادت میں جلوسوں کی آمد اور شرکت کیلئے بھی حکمت عملی وضع کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -