ہنگو میں سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر کے مختلف سکولوں پر چھاپے

ہنگو میں سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر کے مختلف سکولوں پر چھاپے

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ایس ڈی ای او فی میل پرائمری ٹل شبانہ بنگش نے متعلقہ سب ڈویژن کے مختلف گرلز پرائمری سکولوں پر اچانک چھاپے مارے اور استانیوں کی حاضری چیک کی جس کے بعدانہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ہنگو کو ڈیوٹی سے غیرحاضر 18گرلز پرائمری سکولوں کی 18استانیوں کی تنخواہوں سے ایک ایک دن کی کٹوتی کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلہ کے مطابق ایس ڈی ای او فی میل نے مختلف گرلز پرائمری سکولوں جن میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول (جی جی پی ایس)دلن نمبر۔1، جی جی پی ایس دلن نمبر۔2،جی جی پی ایس درسمند ، جی جی پی ایس جمبوری بانڈہ،جی جی پی ایس جھنڈی درسمندنمبر۔1،جی جی پی ایس سروخیل، جی جی پی ایس محمود آباد اورجی جی پی ایس نمبرڈپہ ٹل ، جی جی پی ایس جوار غونڈی، جی جی پی ایس درشی،جی جی پی ایس معروفی بانڈہ، جی جی پی ایس زرگری،جی جی پی ایس عزیز آباد، جی جی پی ایس شنہ وڑی علی خیل، جی جی پی ایس نایان بانڈہ،جی جی پی ایس توت کس،جی جی پی ایس محبوب بانڈہ اورجی جی پی ایس ماموں بانڈہ شامل ہیں کا اچانک دورہ کیا اور مذکورہ سکولوں کی 18استانیوں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔بھیجے گئے مراسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ہنگوسے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مندرج بالا سکولوں کی ڈیوٹی سے غیر حاضر استانیوں کی تنخواہوں سے ایک دن کی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کے احکامات جاری کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -