حیدر ہوتی کی حاجی سید فرین کے بھتیجوں کی حادثہ میں جاں بحق ہونے پر تعزیت

حیدر ہوتی کی حاجی سید فرین کے بھتیجوں کی حادثہ میں جاں بحق ہونے پر تعزیت

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کا شانگلہ سیر دندی میں پارٹی کے ضلعی صدر حاجی سید فرین کے بھتیجوں کی سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے پران سے تعزیت کی گئی ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان ، ایوب اشاڑی ، متوکل خان ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کے دیگر صوبائی قیادت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حیدر ہوتی نے حاجی سید فرین سے تعزیت میں ان کے دونوں بھتیجا گان کی ناگہانی وفات پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دعا مانگی۔اس سے پہلے امیر حیدر خان ہوتی نے شاہ پور شانگلہ میں کیو ڈبلیو پی کے سابق صدر متوکل خان ایڈووکیٹ کی اے این پی میں شمولیت پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب بھی کیا، متوکل خان اور اس کے سینکڑوں ساتھیوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -