جرمنی سے آئے وفد کا سیکرٹری اور ڈی جی کے ہمراہ ٹاؤن تھری آفس کا دورہ

جرمنی سے آئے وفد کا سیکرٹری اور ڈی جی کے ہمراہ ٹاؤن تھری آفس کا دورہ

  

پشاور( پ ر)جرمنی سے آئے ہوئے وفد کی سیکرٹری ایل سی بی اور ڈی جی لوکل کونسل بورڈکے ہمراہ ٹاؤن تھری آفس کا دورہ ‘ اس دوران انہوں نے ناظم ٹاؤن تھری سے ملاقات کی اس دوران ٹی ایم او ٹاؤن تھری نثار خان ‘ چیف آفیسر نصر اللہ شاہ بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب نے وفد کو ٹاؤن تھری کے بلدیاتی نظام اور ٹاؤن ممبران کے بارے میں آگاہ کیا اور بلدیاتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب نے بتایا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق عوام کو انکے دہلیز پر سہولیات دے رہے ہیں اور اس حوالے سے ٹاؤن ممبران اپنے اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور علاقے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور جو مسئلہ ہو اسے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاپاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا جو وعدہ کیاتھا اسے پورا کیا اور پشاور میں تبدیلی نظر آرہی ہیں اور عوام محسوس کررہے ہیں ا س دوران جرمنی سے آئے ہوئے وفد نے ٹاؤن تھری آفس کا دورہ بھی کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -