ڈیرہ میں پرائیویٹ ایجوکیشن کی کال پر تعلیمی ادارے بند

ڈیرہ میں پرائیویٹ ایجوکیشن کی کال پر تعلیمی ادارے بند

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین)نے صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں علامتیہڑتالکے دوران پہلے روز تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رکھے ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) نے ڈیرہ میں صوبہ بھر کی طرح علامتی ہڑتال کی اور کسی قسم کی کوئی تعلیمی سر گرمی نہیں کی اس موقع پر پین کے عہدیداران نے میڈیا کو بتایا کہ (PSRA)کا جو قانون خیبر پختونخواہ اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے اس ایکٹ کے مطابق احکامات جاری کیئے جائیں ،ایکٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کمیٹی کا ہیڈ ڈی او ایجوکیشن ہوگا لیکن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ این جی او کا نمائندہ ڈی ایم او اس کمیٹی کا سربراہ ہوگا جو قطعی طور پر پرائیویٹ سیکٹر کو منظور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری علامتی ہڑتال دو دن کی ہے اور آج پہلا دن ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی ایکشن نہ لیا تو اس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائیگا حکومت اس قسم کے اقدامات سے مڈل کلاس طبقے کے لیئے تعلیم کا حصول مشکل بنا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -