چارسدہ میں عطائی ڈاکٹروں کی آڑ میں کوالیفائیڈ کیخلاف کارروائی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

چارسدہ میں عطائی ڈاکٹروں کی آڑ میں کوالیفائیڈ کیخلاف کارروائی پر شٹر ڈاؤن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے آ ڑ میں کوالیفائڈ ٹیکنیشن اور ڈگری رکھنے والے پریکٹیشنر ز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کے خلاف کا ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ۔ حکومت ملازمت فراہم نہیں کر سکتی تو رزق کاوسیلہ کیوں چھین رہی ہے ۔اجلاس سے وائس چیئر مین حسین عاجز کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور شبقدر اور تنگی میں متعدد کلینکس کو سیل کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کریک ڈاؤن کے خلاف کوالیفائڈ ٹیکنیشن اور ڈگری رکھنے والے پریکٹیشنر ز نے کلینکس احتجاجا بند کرکے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے نجی کلینکس چلانے والے کوالیفائڈ ٹیکنیشن اور ڈگری ہولڈر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وائس چیئر مین حسین عاجز نے کہاکہ نجی پریکٹس پر پابندی کے حوالے سے چیف جسٹس کا بیان قابل افسوس ہے ۔ نجی کلینکس چلانے والے ٹیکنیشنز سرکاری اداروں سے سند یافتہ ہے ۔ ملازمت کی عدم فراہمی کی وجہ سے نجی کلینکس میں پریکٹس کرنے پر مجبور ہے ۔ اگر یہی ٹیکنیشن کسی سرکاری ہسپتال میں کام کرتا ہو تو وہ حکومت کو قابل قبول ہے لیکن ذاتی کلینک میں پریکٹس کرنے پر انکے خلاف کاروائی کی جاتی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں واضح کیا کہ حکومت پہلے عطائی ڈاکٹروں کے حوالے سے واضح کریں کہ اس زمرے میں کون لوگ آتے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمدواپس نہ لیا تو پورے صوبے کے ٹیکنیشنز حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے ۔

Back to Conver