باجوڑ میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح

باجوڑ میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) باجوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیااس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے سیاسی و سماجی قائدین ،مشران علاقہ ،پولٹیکل انتظامیہ سمیت تمام محکمہ جات کے اہلکاروں، سول و عسکری قائدین سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایک رنگارنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر نارتھ عامر کیانی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں ،عوام اور لیویز فورس کے قربانیوں سے آج ایجنسی میں مکمل امن و امان قائم ہو چکا ہیں اور آج سیکیورٹی اداروں کے جوانوں سمیت باجوڑ کے عوام کو اکھٹے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہیں پولٹیکل ایجنٹ عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے عوام کے خوشحالی اور ترقی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اُنہوں نے باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں فلڈ لائٹس کے تنصیب ،کمپلکس کیلئے بی ایس ڈی فنڈ سے مزید اہلکاروں کو بھرتی کرنے کیساتھ کرتب دکھانے والے جمناسٹک اور تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا جماعت اسلامی مشاورتی کونسل پاکستان کے رکن سراج الدین خان نے سپورٹس کمپلکس میں ایک شاندار مسجد تعمیر کرنے کی بنیاد رکھی جس پر ایجنسی سپورٹس مینیجر فضل اکبر خلجی اور عوام نے اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا بی ایس ایل کے چیئرمین انجینئر بہادر خان نے آنے والے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایل کا مقصد علاقائی کھلاڑیوں کے چھپے ٹیلنٹ کو باہر لانا ہیں تقریب کے اختتام پر پولیٹیکل ایجنٹ عامر خٹک اور بریگیڈیئر نارتھ عامر کیانی کے قیادت میں آپس میں ایک افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں بریگیڈیئر نارتھ عامر کیانی ،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس ،میجر رینک کے افسران ،پولٹیکل ایجنٹ عامر خٹک ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناؤگئی انوارالحق ،پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگ زیب انقلابی ،ایجنسی سپورٹس مینیجر فضل اکبر خلجی و دیگر نے میچ میں حصہ لیا ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فوجی آفیسرز رینک کے کھلاڑیوں نے ایک شاندار مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر لیا اس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے عوام نے اپنے اعلی سول اور فوجی آفسران کو اپنے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کرانتہائی پرجوش دکھائی دیئے اس موقع پر عوامی حلقوں نے بریگیڈیئر عامر کیانی ،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس رحمان قادر اور پولٹیکل ایجنٹ عامر خٹک کاخصوصی شکریہ ادا کیا