فرحت امیر بیگم پی پی مردان خواتین ونگ کی صدر منتخب
پشاور (پ ر )پیپلز پارٹی نے فرحت امیر بیگم کو صدر خواتین ونگ مردان ڈویژن نامزد کر دیا ہے خواتین ونگ کی صو ئی سیکرٹر ی اطلاعات مہر سلطانہ کے مطابق خیبر پختونخوا خوتین ونگ کی صدر نگہت اورکزی و جنرل سیکرٹر ی شازیہ طہماس نے صوبائی صد ر ہمایون خان سے مشاورت کے بعد فر حت امیر بیگم کو مردان ڈویژن کے لئے خواتین ونگ کا صدر نامز د کرکے انہیں پارٹی و کارکنوں کے وسیع تر مفاد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید فعال کر نے کے لئے دن دگنی رات چگنی محنت کریں گی۔