امت مسلمہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے روبہ زوال ہے :سینیٹر مشتاق احمد خان

امت مسلمہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے روبہ زوال ہے :سینیٹر مشتاق احمد ...

  

پورن(نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخواہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی ضلع شانگلہ کے زیر اہتمام پورن میں منعقدہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے رو بہ زوال ہے ، ملک میں پائیدار امن اور ترقی کے لئے قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہے ، جماعت اسلامی سود کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی پاکستانی حکمرانوں نے ظلم وبربریت کا روئیہ اپنا یا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وسائیل کی کمی نہیں سمندروں اور معدنیات سمیت ہر قسم کے وسائیل سے مالامال ملک ترقی سے مکمل محروم ہے جسکے اصل ذمہ دار کرپٹ اور چور حکمران ہیں قرضوں تلے دبے عوام حکمرانوں کی نااہلی کیوجہ سے دربدر ہیں پینے کے لئے صاف پانی ،روزگار اور عزت سے جینے کی آرزو لیکر پاکستانی عوام غربت کی لکھیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ سو سے زائد ملکی ریاستی ادارے نفع کے بجائے قوم کو نقصان دے رہے ہیں جسکے نتیجے میں عوام پر بے تحاشہ ٹیکس لگایاگیا ہے ۔ اس کرپٹ اور چور قیادت کا احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جسکے لئے امانت دارقیادت کو آگے لانا سب سے اہم کا م ہے انہوں نے کہا کہ نویں فیصد ٹیکس عو ام سے وصول کرنا اور خود دس فیصد بھی نہ دینا کہاں کا انصاف ہے ،بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ضروریات زندگی تک رسائی مشکل ہوچکی ہے تعلیم اور روزگار کے ساتھ امن کا مسئلہ بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ کروڑوں میں بکنے والوں کے مکروہ چہرے عوام نے دیکھ لئے ہیں سینٹ الیکشن میں ضمیروں کی قیمتیں لگانے والے کیسے تبدیلی لاسکتے ہیں سینیٹ الیکشن نے ثابت کردیا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ضمیرفروش ہیں اور اصل ہیرے تو جماعت اسلامی کے پاس ہے جسکا کوئی ممبر نہیں بکا ۔ مجلس عمل سیکولرزم اور لیبرلزم کے لئے موت کا پیغام ہے جس کو بنانے کا مقصدمذہبی ووٹ کو اکٹھا کرکے ملک کی تعمیر وترقی کے لئے انکو اایک نیا رخ دینا ہے آئیندہ انتخابات میں جماعت اسلامی پورے ملک اور باالخصوص صوبہ خیبر پختونخواہ میں کلین سویپ کرگی اس لئے باقی سیاسی پارٹیا ں اپنی بوریا بستر گول کریں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو حکمرانوں نے امریکی کالونی بنا دیا ہے ہم اسلام آباد کو اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ۔ ایم ایم اے حکومت میں آنے کے بعد سود کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی ، جمعے کے دن کی چھٹی ، تحفظ قانون رسالت اور عقیدہ ختم نبوت اور مساجد و مدارس کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گیانہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم وملک کا اصل سرمایہ ہے لیکن بد قسمتی سے انکو ضائع کیا جارہا ہے ایم ایم اے نوجوانوں کو اپنی ٹیلنٹ کے استعمال کے لئے مواقع فراہم کرے گی اجتماع سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرنجم اللہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی شیر امان ، زونل امیرمولانا عبدالملک ،مولاناعبد العزیز اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -