ڈھیر میں میکے سے واپس جانے والی خاتون خانہ ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جان بحق ہوگئی

ڈھیر میں میکے سے واپس جانے والی خاتون خانہ ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جان بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ ) ساول ڈھیر میں میکے سے واپس جانے والی خاتون خانہ ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جان بحق ہوگئی جبکہ ایک اور حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ریسکیو اورپولیس ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ علاقہ ساول ڈھیر میں اس وقت پیش آیا جب 32سالہ خاتون خانہ مسماۃ (خ ) دختر عبدالکریم علاقہ سکنہ گدر سے واپس ہوکر ساول ڈھیر بازار میں پیدل جارہی تھی کہ اس دوران تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی دریں اثناء رستم کے علاقہ ملندرے میں موٹرسائیکل حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں عبید ،عزیز اور شیرزادہ شامل ہیں جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا