سول سوسائٹی اور طلباء کے والدین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

سول سوسائٹی اور طلباء کے والدین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

  

مردان (بیورورپورٹ) نجی تعلیمی اداروں کی من مانیوں کے خلاف سول سوسائٹی اور طلباء کے والدین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورپشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کامطالبہ کرتے ہوئے نجی سکولوں کی بندش کو بلاجواز اور بلیک میلنگ قراردیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائیگاپیر کے روز ناظم کونسلر اتحاد کے صوبائی صدر سا جد اقبال کی قیادت میں سول سوسائٹی اور والدین کی بڑی تعداد نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکئے تھے جن پر پرائیویٹ سکولز اتھارٹی کیخلاف نعرے درج تھے مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز مالکان نے ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہے صوبائی حکومت کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے پر ائیویٹ سکولز مالکان اللہ تعالیٰ کا خوف کریں اور والدین اور طلباء کیساتھ ظلم سے گریز کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا یا جا ئیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -