عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف مہم

عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف مہم

  

مردان(بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کی نگرانی میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف مہم کے دوران ایڈیشن اسسٹنٹ کمشنر رستم نجیب اللہ نے ہیلتھ کئیر کمشن اور ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ رستم بازار اور گرد ونواح میں کاروائی کی اور ایک ہسپتال اور دو میڈیکل سٹورز کو سیل کرکردیا جبکہ دیگر کو نو ٹسز جاری کردیے گئے ،دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غیر قانونی میڈیکل سٹورز، لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -