ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب گواہ ظاہر شاہ کا بیان قلمبند،لندن فلیٹس کی نئی دستاویزات پیش

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب گواہ ظاہر شاہ کا بیان قلمبند،لندن فلیٹس کی نئی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کے گواہ ظاہر شاہ نے بیان قلمبند کرانا شروع کردیا جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدا لت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صا حبز ا د ی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی جبکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے ا پنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا میں نیب ہیڈ کوارٹر میں بطور ڈی جی آپریشنز کام کر رہا ہوں اور بین الاقوامی تعاون کے امور کی نگرانی کرتا ہو ں ، لندن فلیٹس ریفرنس میں برطانوی ہائی کمیشن کے ذریعے نئی دستاویزات موصول ہوئیں اور یوکے ہائی کمیشن کے اسلام آباد میں نمائندے عثما ن احمد نے میرے حوالے کیں،دوران سماعت لندن فلیٹس سے متعلق کونسل ٹیکس کی تفصیلات بھی احتساب عدالت میں پیش کی گئیں، نواز شر یف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے گواہ سے سوال کیا یہ دستاویزات ملنے کے بعد آپ خود تفتیشی افسر کے پاس گئے تھے جس پر گواہ ظاہر شاہ نے کہا برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے عثمان احمد نے 27 مارچ 2017 کو دستاویزات حوالے کیں تو اسی روز تفتیشی افسر کو بلایا ا و ر انہوں نے میرے بلانے کے اگلے روز ملاقات کر کے دستاویزات وصول کیں۔گواہ نے مزید کہا تفتیشی افسر نے مجھ سے دستاویزات لے جانے کے بعد مجھے شامل تفتیش نہیں کیا، یو کے سینٹرل اتھارٹی سے معلومات مل گئی تھیں دستاویزات بھجوادی گئی ہیں، یہ دستاویزات ممکنہ طور پر کوریئر یا ڈپلومیٹک بیگ کے ذریعے پہنچی ہوں گی۔ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے لندن فلیٹس کی ٹائٹل رجسٹری کی آفیشل کاپیاں عد ا لت میں پیش کیں، فلیٹ نمبر 16، 16 اے، 17 اور 17 اے کی دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔ظاہر شاہ نے لندن فلیٹس کے پانی کے بل بھی عدالت میں پیش کیے۔احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر شریف خاندان کیخلاف اضافی دستاویزات عدالتی ریکارڈ پر لانے اور ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ کو گواہ بنانے کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔عدالت نے ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ کو بطور گواہ آج طلب کر رکھا ہے جبکہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -