مظفرآباد،الیکشن کمیشن کی عمرپوری ہونے پرووٹ درج کرانیکی کی ہدایت

مظفرآباد،الیکشن کمیشن کی عمرپوری ہونے پرووٹ درج کرانیکی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن کا اجلاس 18سال عمر پوری کرنے والے خواتین و حضرات کو اپنے ووٹ درج کروانے کی ہدایات ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سال 2018کے سلسلہ میں ووٹر فہرست کی تیار ی کی متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن ایاز بشیر کی زیر صدار ت میٹنگ کا انعقادہوا، میٹنگ میں سب ڈویژن مظفرآباد سے متعلق ووٹر فہرست کی تیاری اور پر اگر س کا جائزہ لیا گیا میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد ،رجسٹریشن آفیسر مظفرآباد عاصم خالد اعوان، رجسٹریشن آفسر بلدیہ حدود احمد سبحانی، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسران نے شرکت کی دوران میٹنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن کوبریفینگ دی گئی کہ مطابق شیڈول بہر صورت ووٹرفہرست کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ایریاز میں میں مامور شمار کندگان کو اپنے کوائف فوری مہیا کریں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر ، ووٹر فہرست میں اندارج سے محروم نہ رہ سکے ووٹر جس کی عمر 18سال ہو چکی ہے اگر سروے ٹیم سے رہ جاتی ہے تو وہ براہ راست رجسٹریشن افیسران سے رجوع کر کے اپنا ووٹ اندراج کر سکتاہے ۔