پاکستان ،امریکہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ،سفاتی پابندیوں پر مذاکرات
اسلام آباد (آئی این پی) امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں تناؤ پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچیں۔ ایلس ویلز نے دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایلس ویلز کے دورہ کے دوران پاک امریکہ حالیہ تناؤ اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کا معاملہ زیر غور آیا۔ ایلس ویلز نے صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی۔ واضح رہے امریکہ نے یکم مئی سے پاکستان پر سفارتی پابندیوں کا اطلاق کیا ہے۔
پاک امریکہ