چیف جسٹس نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،ثوبیہ خان

چیف جسٹس نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،ثوبیہ خان

  

پشاور ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے نائب صدر و ایم پی ا ے ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کار کردگی کو لوگوں کے سامنے لا کر تحریک انصاف کی کارکردگی کا پو ل کھول دیا پرویز خٹک منسٹر ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ تو چیف جسٹس کو تسلی بخش جواب تک نہ دے سکے حالانکہ سب کو پتہ ہے کہ ایل آر ایچ کا بیڑا تو نوشیروان برکی نے غرق کردیا ہے جو خود امریکہ میں بیٹھے ہے اب ذراتحریک انصاف کے ممبران یہ بتائے کہ ان میں اتنی ہمت ہے کہ یہ لوگ نوشیروان برکی سے پوچھ لیں کہ جناب آپ کی کارکردگی اتنی خراب کیوں ہے مگر افسوس ہمارے صوبائی وزراء تحریک انصاف خود بات کرنے کی طاقت نہیں رکھتے بلکہ ہر معاملے میں بنی گالا کی طر ف دیکھتے ہیں انھوں نے کہا کے صوبائی وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوشیروان برکی بغیر تنخواہ اور مرعات کے کام کررہے ہیں اور ایل آر ایچ میں بہتری آئی ہے وہ بہتری کہا ں گئی کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو حالیہ دورہ ایل آر ایچ میں لوگوں نے شکایات کے انبار لگائے تھے۔ انھوں نے چیف جسٹس سے گزارش کی کہ وہ ایل آر ایچ کی کارکردگی کے متعلق کیس سننے کے لئے برکی کو نوٹس جاری کریں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -