نوشہرہ ،صوبائی و زیر عبدالحق کا وزارت اور پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان

نوشہرہ ،صوبائی و زیر عبدالحق کا وزارت اور پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایم پی اے قربان خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے 14 ایم پی ایز کے پریس کانفرنس میں صوبائی رابطے کے وزیر عبدالحق نے وزارت اور تحریک انصاف سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے وزارت عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر لعنت بھیجنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں نظریاتی کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور پرویز خٹک کے جائز اور ناجائز کام کی حمایت کرنے والے تحریک انصاف کا حصہ ہے جبکہ نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کرنے کیلئے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے حالانکہ پرویز خٹک ہارس ٹریڈنگ کے بے تاج بادشاہ ہے اور صوبے میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پرویز خٹک نے رکھی ہم نے نہ پہلے ہارس ٹریڈنگ کی اور نہ آئندہ کریں گے اور عمران خان نے پرویز خٹک کی ایماء پر پارٹی کے نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کر کے ہم پر بے بنیاد الزامات لگائیں ہم ایسے وزیراعلیٰ اور وزارت پر لعنت بھیجتے ہیں ہمارے ساتھی 22 ایم پی ایز کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری طورپرمستعفی ہوجائے ہم اس سلسلے میں اپوزیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ 22 ایم پی ایز کے علاوہ دیگر ایم پی ایز بھی بہت جلد تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف کا صوبے سے صفایا کردیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے جھوٹے وعدوں میں آکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کو انصاف دیں گے اور تبدیلی لائیں گے لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا کو 60 پیچھے دھکیل دیا ہے اور جتنی کرپشن ان لوگوں نے صرف پشاور میں ہے 60 سالہ تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کی اور جنگلہ بس کی آڑ میں پشاور کو کمیشن کی خاطر کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

Back

مزید :

کراچی صفحہ اول -