انسداد دہشتگردی عدالت سے خود ساختہ بم نصب کرنے پر ملزموں کو قید کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت سے خود ساختہ بم نصب کرنے پر ملزموں کو قید کی سزا

  

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے خود ساختہ بم نصب کرنے کے الزمام میں گرفتار ملزموں کو دس د س سال قید کی سزا سنادی یادر ہے کہ ملزمان غلام اللہ ولد جمدالی خان سنہ محلہ کنڈاؤ گڑیالہ مردان اور شبیر خان ولد ایوب خان سکنہ شلوبر پوردل کلے باڑہ خیبر ایجنسی کو گھی کے ڈبہ میں بنائے گئے خود ساختہ بم بڈھنی روڈ دوران میں نصب کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور ملزمان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا دونوں ملزموں کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں انہیں دس دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -