سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کی ہڑتال ختم ،دفاتر کھل گئے

سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کی ہڑتال ختم ،دفاتر کھل گئے

  

پشاور (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں دفاتر گزشتہ روز سے باقاعدہ طور پر کھل گئے ہیں دفاترکھولنے کے باعث صارفین کی ایک بڑی تعدادبھی دفاتر پہنچ گئی سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کمپنی کوتقسیم کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک ہفتے سے ہڑتال پر تھے ہڑتال کے باعث فقیر آباد ، حیات آباد سمیت صوبے کے مختلف دفاتر میں صارفین کو شدیدترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تاہم انتظامیہ کی جانب سے گیس کمپنیوں کی تقسیم کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کرنے کے بعد ایک ہفتے کے بعد گیس کے دفاتر کھل گئے ہیں سوئی ناردرن گیس کے دفاتر میں معمول کے مطابق دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے۔سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخوا کو علیحدہ زون اور پنجاب کو علیحدہ زون میں تقسیم کیا جانا تھا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -