سندھ اسمبلی میں 2نئے بل متعارف کرادیئے گئے

سندھ اسمبلی میں 2نئے بل متعارف کرادیئے گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیر کو شہید بے نظیر آباد میں پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومن ترمیمی بل اورشہید بے نظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ترمیمی بل متعارف کرادیا گیا۔ دونوں بل سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے پیش کئے جن پر ایوان بعد میں غور کرے گا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردی گئی۔ منگل کو ایوان میں پرائیوٹ ممبرز ڈے ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -