ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، پرویز خٹک

ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، پرویز خٹک

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، میں نے سراج الحق سے کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہو گا، ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا، وفاقی حکومت بجلی لے رہی ہے لیکن پیسے نہیں دے رہی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 2013میں صوبے کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ تھا، میرے دور میں 70میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ہم نے اڑھائی ہزار میگاواٹ کے بجلی پراجیکٹس کا کام شروع کیا، پراجیکٹ مکمل ہونے میں سات آٹھ سال لگ جاتے ہیں۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ بھی 610میگاواٹ بجلی کے معاہدے ہوئے، ہماری سستی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل نہیں کیا جا رہا، کوئلے سے بجلی پیدا کرنا ماحول کیلئے نقصان دہ ہے، دنیا میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے بند ہورہے ہیں، پانی کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یف ڈبلیو او کے ساتھ 506میگاواٹ بجلی پیداوار کا معاہدہ کیا، ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا، سی پیک کے بعد ملک میں متوقع سرمایہ کاری کے حساب سے اب بھی بجلی کی پیداوار کم ہے بلوچستان کو آگے کرنے کی تجویز میں نے دی تھی۔

پرویز خٹک

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -