حسن ابدال،عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری

حسن ابدال،عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری

  

احسن ابدال(تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت کاعطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری! دوغیر قانونی ہسپتال سیل جبکہ متعدد میڈیکل اسٹوروں کوچلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ آٹک ڈاکٹر ملک عبادت خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل حسن ابدال عظمیٰ خالد نے دیگر ٹیم کے ہمراہ تحصیل حسن ابدال کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا ۔اس موقع پر اے ایس آئی سجاد حسین انچارج چوکی جھاری کس بھی عملے کے ہمراہ موجود تھے۔ڈرگ کنٹرولر عظمیٰ خالد نے حسن ابدال سے ملحقہ موضع اسلام کوٹ بھیڈیاں میں عطائی ڈاکٹر محمد اشرف کوغیر قانونی پریکٹس کرنے پر چالان کرتے ہوئے کلینک سیل کر دیا۔جھاری کس میں بلال میڈیکل اسٹور کووارنٹی نہ پیش کرنے پر چالان کر دیا گیا جبکہ آمگاں داخلی موہڑی بھروال میں عطائی ڈاکٹر فیصل نامی کے کلینک پر چھاپہ ماراگیا تو فیصل نامی عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہوگیا جس پر ڈرگ کنٹرولر عظمیٰ خالد نے پانچ نمبر چالان کر کے وہاں موجود ادویات اٹھوا لیں اور کلینک کوسیل کر دیاگیا۔ ڈرگ کنٹرولر عظمیٰ خالد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی بھی عطائی ڈاکٹر غیر قانونی طو ر پر پریکٹس کرتے ہوئے پکڑا گیایا ایسے میڈیکل اسٹور جن میں غیر معیاری ادویات پائی گئیں توان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -