مظفرآباد،رشتہ کے تنازع پرجھگڑا،دل کادورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق

مظفرآباد،رشتہ کے تنازع پرجھگڑا،دل کادورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق

  

گڑھی دوپٹہ(بیورورپورٹ)پولیس چوکی کومی کوٹ کی حدود میں رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑا۔دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق۔ایک شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیراز،آزاد،وقاص ثقلین پسران محمد شفیع اور شیراز ،شہباز،ایاز پسران حمید اللہ وغیرہ نے رشتہ کے تنازعہ پر محمد رفیق ساکنہ کوٹ گلی کے گھر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں محمد رفاقت شدید زخمی ہو گیااور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وقاص ولد شفیع ،شاہنواز،ایاز ولد حمید اللہ کو گرفتار کر کے 149-148-147-452-322-337-341پی سی کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -