ترک سفارت خانہ میں یوم اطفال کی تقریب، بچوں کی بھرپور شرکت

ترک سفارت خانہ میں یوم اطفال کی تقریب، بچوں کی بھرپور شرکت

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی حاکمیت اور یوم اطفال کی مناسب سے ترک سفارت خانہ اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، قومی حاکمیت اور یوم اطفال کی مناسبت سے ترک سفارت خانہ اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں ترک سفیر مصطفی یردا کل اور ان کی اہلیہ نے یتیم پاکستانی بچوں کو بھی سفارت خانے میں بطور مہمان دعوت دی ۔اس موقع پر بچوں کے لیے پتلی تماشے اور دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے بچے محظوظ ہوئے ۔بچوں کے لیے بعد ازاں ترک کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -