فیڈرل میڈیکل و ڈینٹل کالج کا یونیورسٹی سے الگ کرنیکی سزا طلبا کو مل گئی

فیڈرل میڈیکل و ڈینٹل کالج کا یونیورسٹی سے الگ کرنیکی سزا طلبا کو مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی سے الگ کرنے کی سزا طلبا کو مل گئی۔پی ایم ڈی سی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ،دو ہزار سے زائد طلبا کا تعلیمی کیریئر ہوا میں معلق ہو گیا۔پی ایم ڈی سی نے آئینی کالج نہ رکھنے والی میڈیکل یونیورسٹیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اشتہار دے دیا۔وزارت کیڈ نے حال ہی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا آئینی کالج ختم کرا دیا تھا۔یونیورسٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہونے سے طلبا تشویش میں مبتلا ہیں صورتحال معلوم کرنے کیلئے طلبا اور والدین کی یونیورسٹی انتظامیہ کو ٹیلی فونوں کی بھرمار کردی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوپارہی ،طلباء اوران کے والدین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکا قیمتی وقت اورمستقبل بچایا جائے۔