اے ایل پی ایک اینڈومنٹ فنڈ ہے،ڈاکٹر یوسف ظفر

اے ایل پی ایک اینڈومنٹ فنڈ ہے،ڈاکٹر یوسف ظفر

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پی اے آر سی میں اے ایل پیکی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں منصوبہ جات کے لیے فنڈز کے حصول کی خاطر تجاویز پیش کی گئیں۔ اے ایل پیمنصوبہ کا مقصد پاکستان میں زراعت کے شعبے میں ترقی و ترویج اور پاکستان اور امریکہ کے مابین سائنسی تعاون بڑھانا ہے۔ اے ایل پی کے اکتالیسویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت چئیرمین پی اے آر سی ،ڈاکٹر یوسف ظفر ، تمغہ امتیاز نے کی۔ اس میٹنگ میں کُل 30 منصوبہ جات کی تجاویز پیش کی گئیں۔ جس میں سے 24 کو منظوری کی گئی اور باقی کے 6 منصوبہ جات کو منظوری نہ مل سکی۔ ڈاکٹر غلام رسول ،ڈائریکٹر جنرل پی اینڈ ڈی او،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے ایل پی نے میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں سب کو بریف کیا۔ اس موقع پر چئیرمین پی اے آر سی،ڈاکٹر یوسف ظفر ، تمغہ امتیاز نے کہا کہ اے ایل پی ایک اینڈومنٹ فنڈ ہے جو کہ امریکہ کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں زرعی ترقی اور سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے حاصل ہے۔ اس موقع پر کمیٹی نے آخری کی گئی میٹنگ کے منٹس کو بھی منظوری دی۔ اس موقع پر چئیرمین پی اے آر سی نے شرکاء کو فصلات کے پراسسنگ ٹائم کو کم کرنے اور کمیٹی کے ممبران کو مزید بہترین کوالٹی کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے کہا اور یہ بھی کہا کہ پی اے آر سی ابتداء سے اب تک اس منصوبے کو بہترین طریقے سے چلا رہی ہے جس سے زراعت کے میدان میں دور رس نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -