چیئرمین تحریک جوانان عبداللہ گل کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات

چیئرمین تحریک جوانان عبداللہ گل کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان نے گورنر پنجاب رفیق فجوانہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عبداللہ گل نے صوبے کی تعلیم اور جوانوں کی تربیت کے موزوں پر گفتگوکی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز کی بہت زیادہ فیسیں ہیں اور سرکاری سکول ہر جگہ دستیاب نہیں ہیں عبداللہ گل نے گورنر سے درخواست کرتے ہوئے کہا پنجاب میں میکینیکل یونیورسٹی کے کیمپس بہت تھوڑے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے اضلاع کے طالب علم ٹیکنیکل تعلیم لینے سے قاصر ہیں اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی میدان میں پنجاب نے سب صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پنجاب انڈومنٹ فنڈ نہ صرف پنجاب کے بچوں کو تعلیمی میدان میں مدد کر رہا ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کے ضرورت مند طلبہ کی مدد کر رہا ہے ۔ اس منصوبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -