مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ نے تھیلی سیمیا بچوں کیلئے لگایا گیا کیمپ اکھاڑدیا

مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ نے تھیلی سیمیا بچوں کیلئے لگایا گیا کیمپ اکھاڑدیا

  

مظفرآباد ( خبرنگار خصوصی )ضلعی انتظامیہ نے تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے لگایا گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ اکھاڑ دیا۔ متاثرہ بچوں کے والدین شکایت لے سینٹرل پریس کلب پہنچ گئے۔نوٹس لینے کا مطالبہ ‘تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچوں کے والدین نصیر احمد قریشی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو روز قبل حمام والی کے باہر تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جس میں تھیلیسیمیا سینٹر سے ٹیم بھی آئی بڑی تعداد میں خون کے عطیات دینے والے شہری بھی کیمپ میں موجود تھے ۔ نائب تحصیلدار نے پیشگی اجازت کے باوجو د موقع پر پہنچ کر کیمپ کو اکھاڑ دیا ۔ اس وقت امبور تھیلیسمیا سینٹر میں 82متاثرہ بچوں کو خون لگایا جاتا ہے۔ جن کیلئے کیمپ میں خون جمع کر رہے تھے ۔ انہوں نے وزیراعظم اورڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -