چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی جھوٹی تبدیلی کو بے نقاب کردیا، نفیسہ شاہ

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی جھوٹی تبدیلی کو بے نقاب کردیا، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کا بیڑا غرق کردیا ہے، کے پی کے میں ٹمبر مافیا کے پیچھے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام آتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک طرف بلین ٹری کا راگ الاپتے ہیں تو دوسری طرف ٹمبر مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں اور جبکہ بلین ٹری کے نام پر پی ٹی آئی نے جیبیں گرم کیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بیان نے جھوٹی تبدیلی کو بے نقاب کردیا ہے،خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی رہنما کہتے پھر رہے کہ وزیر اعلیٰ کرپشن میں ملوث ہے اورخیبر پختو نخوا کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر میں چوہے گھومتے نظر آتے ہیں۔ خیبر پختو نخوا اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی ارکان بھی عمران خان کا مزید ساتھ دینے کا تیار نہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -