کراچی میں نیشنل انکیوبیشن کے قیام کا اعلان

کراچی میں نیشنل انکیوبیشن کے قیام کا اعلان

  

کراچی (پ ر) ایل ایم کے ٹی، اسلام آباد میں قائم ایک ایوارڈ یافتہ کمپنی ہے جو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مکمل خدمات فراہم کرتی ہے۔ ایل ایم کے ٹی اپنے پارٹنرز کے ہمراہ نہایت مسرت کے ساتھ کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کرتاہے جو مئی 2018ء میں اپنا کام شروع کر دے گا۔کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے قیام میں ایل ایم کے ٹی کواین ای ڈی یونیورسٹی ، حبیب بینک لمٹیڈ، پی ٹی سی ایل، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ ، فاؤنڈر انسٹی ٹیوٹ اور آئی 2آئی (i2i)کی شراکت حاصل ہے جب کہ اس سینٹر کے لیے فنڈز اگنائٹ(سابق نیشنل آئی سی ٹی آراینڈ ڈ فنڈ) فراہم کرے گا۔ یہ انکیوبیٹر سندھ سے تعلق رکھنے والے ذہین کاروباری افراد اور امید افزا اسٹارٹ اپس کو معیاری انکیوبیشن پروگرام؛ مینٹو ز اورسرمایہ کاروں کے نیٹ ورک اور ٹیکنکل وسائل تک رسائی فراہم کرے گا۔نیشنل انکیوبیشن سینٹر، کراچی،مختلف پروگراموں کے ذریعہ ہونہار اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کرے گا اور انہیں تربیت فراہم کرے گا۔ ان ایکسیلریشن پروگراموں کا دورانیہ دو روزہ بوٹ کیمپ سے لے کر ایک سال تک ہو گا۔ان پروگراموں میں(NIC Karachi) کااسپارک ایکسیلریشن پروگرام (SPARK Acceleration Program) بھی شامل ہے جو فنٹیک، رئیل اسٹیٹ، کامرس، سائبر سیکیورٹی اور روبوٹکس سمیت تیرہ مختلف پروگرامو ں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر توجہ دے گا۔کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹرکے قیام کا مقصد پہلے پانچ برسوں میں 200 نئے کاروباری اداروں کو اعانت فراہم کرنا اور سندھ میں مقیم کاروبار ی افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ طویل الاثر اعلیٰ پیداوار دینے والے ادارے قائم کر سکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -