اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ڈیبٹ کارڈ متعارف کروا دیا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ڈیبٹ کارڈ متعارف کروا دیا

  

کراچی (پ ر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایمیریٹس ایئرلائن نے اب ایمیریٹس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ڈیبٹ کارڈ کا آغاز کر دیا ہے، جس سے ان دونوں اداروں کے مشترکہ صارفین کو فائدہ ہو گا۔یہ جدید ڈیبٹ کارڈ دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک کا حصہ ہے جو، گذشتہ سال ایک مشترکہ کریڈٹ کارڈ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ایمیریٹس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ڈیبٹ کارڈ صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔لہٰذا صارفین اس کی لاتعداد منفرد سہولیات سے لطف اندوزہو سکیں گے، جن میں بیکنگ اور فضائی سفر سے متعلق جدید ترین سہولیات شامل ہیں۔اس ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے روز مرّہ اخراجات کرنے پرصارفین کو اسکائی وارڈ مائلز بھی حاصل ہوں گے، مثلاً ؛ ریسٹورانٹ میں کھانا، آن لائن شاپنگ کرنا اور پٹرول ڈلوانا۔ اس کے علاوہ ایمیریٹس کی پروازوں کے ٹکٹ بک کروانے پر، صارفین کو اسکائی وارڈ مائلز اضافی شرح سے حاصل ہو ں گے۔ یہ کارڈ صارفین کو متعدد سفری فوائد بھی پیش کرتا ہے، مثلاً ؛ پاکستان میں ایئرپورٹ لاؤنجز تک رسائی اور ایئرپوٹ سے رہائش گاہ تک بلامعاوضہ سواری کی سہولت۔ نئے کارڈ کی رونمائی کی تقریب کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر - شہزاد دادا نے کہا کہ؛پاکستان میں پہلی بار بین الاقوامی ایئرلائن کے اشتراک سے ایک کو-برانڈڈ ڈیبٹ کارڈ متعارف کرواتے ہوئے ہم بے حد مسرور ہیں۔ ایمیریٹس کے ساتھ اشتراک ہمارے بینک اور صارفین کے لئے ایک پرجوش، کامیاب اور جدت آمیز تجربہ ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات اور خواہشات کے عین مطابق نت نئی مصنوعات اور خدمات پیش کرتے رہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایمیریٹس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ڈیبٹ کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو اعلیٰ ترین سفری تجربات حاصل ہوں گے۔پاکستان میں ایمیریٹس ایئرلائنز کے وائس پریزیڈنٹ - جبر العزیبی نے کہا کہ؛ پاکستان میں ہمارے کاروباری سفر میں ؛مسلسل سرمایہ کاری، اشتراک اور ترقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم اپنی مصنوعات اور سہولیات میں بہتری اور مزید جدّت پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ ہمارا یہ اشتراک اور کو- برانڈڈ ڈیبٹ کارڈ کی پیشکش ، پاکستانی صارفین کے لئے سفری تجربات کا معیار مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -