اینگرو نے پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

اینگرو نے پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

  

کراچی (پ ر) پاکستان کی صف اول کمپنی اینگرو کارپوریشن نے کراچی میں واقع اپنے ہیڈ آفیس میں 31مارچ 2018 کو ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے4,219 ملین روپے کے مقابلے میں 6,837 ملین روپے کا مجموعی منافع ظاہر کیا ہے جس میں 62فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ شیئر ہولڈرز سے منسوب بعداز ٹیکس منافع اضافے کے ساتھ4,194 ملین روپے ہو گیا ہے جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 2,841 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔اینگرو کارپوریشن نے 2018 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام میں 33,525 ملین روپے کا آمدنی کا اعلان کیا جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 22,499ملین روپے کا منافع ہوا تھا جہاں فرٹیلائزر اور پیٹرو کیمیکل کے کاروباروں میں بہتر کارکردگی کی بدولت 49فیصد کا اضافہ ہوا۔اگر انفرادی سطح پر بات کی جائے تو کمپنی نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں5300ملین روپے کے مقابلے میں 3146 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا جو فی شیئر6.01 روپے کی آمدنی کی عکاسی کرتا ہے(اینگرو فوڈز کے ڈیویڈنڈ کے سبب گزشتہ سال بعداز ٹیکس زیادہ تھا)۔ کمپنی نے فی شیئر 5 روپے کے عبوری ٹیکس ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ۔فرٹیلائزر کے کاروبار کی آمدنی میں 81 فیصد تک اضافہ ہوا جہاں بعدازٹیکس منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں دگنا ہوکر 138فیصد اضافے کے ساتھ 3,899 ملین روپے رہا۔ برآمدات سمیت یوریا کی فروخت میں اضافے اور گرتی ہوئی محضورات کی سطح کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی بدولت منافع میں اضافہ ہوا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -