کراچی ،رینجرزکی کارروائیاں ،بھتہ خور سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی ،رینجرزکی کارروائیاں ،بھتہ خور سمیت 5ملزمان گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،،، رینجرز کی جانب سے کارروائیاں گلشن معمار، پی آئی بی ، ایف بی ایریا اور پاک کالونی میں کی گئیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر علی مغیری کو گرفتار کیا ،، ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے ،،، جبکہ رینجرز نے ایف بی ایریا ، پی آئی بی اور پاک کالونی میں کارروائی کے دوران چار ملزمان اختر،شمش،ذبیر اور عامر کو گرفتار کیا ،، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اوت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کر کے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -