محبت سندھ ریلی حملہ ،رینجرز پراسیکیوٹر کو دلائل سے روک دیاگیا

محبت سندھ ریلی حملہ ،رینجرز پراسیکیوٹر کو دلائل سے روک دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے محبت سندھ ریلی پر حملہ کیس میں ایم کیوایم کارکن کارکن فیصل ماما اور سرور قریشی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رینجرز کو دلائل سے روک دیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو محبت سندھ ریلی پر حملہ کے مقدمے میں ایم کیوایم کارکن کارکن فیصل ماما اور سرور قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رینجرز پراسیکیوٹر کو دلائل سے روک دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے قانون کے مطابق کیس میں رینجرز پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوسکتے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا ہائی پروفائل کیس میں رینجرز کے وکیل کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا جاتا ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے ہم حکم نامہ جاری کرچکے اب کوئی پراسیکیوٹر رینجرز پیش نہیں ہوگا۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیے ایک سال سے زائد کا وقت گزر گیا۔ پولیس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکن فیصل جاوید عرف ماما اور سرور قریشی جیل میں قید ہیں۔ محبت سندھ ریلی فائرنگ میں خاتون سمیت 10 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل خواجہ نوید کی عدم حاضری پر سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔