جے ایس انرجی کے50 میگا واٹ کے ونڈ پاور پروجیکٹ کا افتتاح

جے ایس انرجی کے50 میگا واٹ کے ونڈ پاور پروجیکٹ کا افتتاح

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ایس انرجی نے اپنے پارٹنرز کے اشتراک سے 50 میگا واٹ کے ونڈ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے ایس انرجی جو جے ایس گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، نے اپنے مقامی پارٹنرز کے اشتراک سے ہوا انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے 50 میگا واٹ استعداد کے حامل ونڈ پاور پروجیکٹ کا کامیابی سے افتتاح کردیا ہے۔ اس ونڈ پاور پروجیکٹ سے پاکستان کی مجموعی ونڈ پاور کی استعداد800 میگا واٹ سے زائد ہوجائے گی۔ یہ پروجیکٹ گھارو جھمپیر میں نصب کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ جے ایس انرجی اپنے دیگر پارٹنرز ہوا انوسٹمنٹس ، ڈریم انرجی، عاصمہ کیپٹل ، جے سی ایم پاور کے اشتراک سے اس پروجیکٹ مینجمنت اور مالی اعانت کی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ مذکورہ پروجیکٹ کو اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹس کا رپوریشن (OPIC) جو یواے ای حکومت کی ایجنسی بھی ہے، مالی اعانت فراہم کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -