اسٹیٹ لائف کے 26ویں سالانہ کنونشن کا انعقاد

اسٹیٹ لائف کے 26ویں سالانہ کنونشن کا انعقاد

  

کراچی (پ ر) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے 26واں سالانہ کنونشن اسلام آباد میں منعقد کیا جس کا افتتاح کارپوریشن کے چیئرمین شعیب میر نے کیا۔ کنونشن کا انعقاد پاکستان میں بیمہ زندگی کے کاروبار میں ریکارڈ اہداف کے حصول اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ شعیب میر نے ملازمین کو مبارکباد دی اور اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہم نے سال 2017 میں 101 ارب روپے سے زائد مجموعی پریمیئم کے حصول کے ساتھ پاکستان میں ’’ٹرپل اے‘‘ ریٹ کی حامل واحد بیمہ زندگی کی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریشن نے 44 ارب روپے سے زائد کے کلیمز ادا کئے اور لاکھوں معزز پالیسی ہولڈرز اور ان کے اہل خانہ کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوالیفائر میں ایک کار اور سات موٹر سائیکلیں بھی تقسیم کی گئیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -