سندھ کے لوگوں کو بجلی چور کہنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا، ناصر شاہ

سندھ کے لوگوں کو بجلی چور کہنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا، ناصر شاہ

  

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات ،محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو بجلی چور کہنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا،گورنر ہاؤس میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے کیا وہ بھی چور ہیں،18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تو بل کس چیز کا آتا ہے؟ناہندہنگان کو نہیں اداروں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ نہ چلانا کے الیکٹرک کی بھی نااہلی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے صرف خط نہیں لکھے بلکہ فون بھی کئے ہیں،کل وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد جارہے ہیں،جھوٹ کا جھوٹ سچ کا سچ ہونا چاہئے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ابھی سب وزٹ کریں اور گرین لائن کوریڈور کو دیکھیں،وزیراعظم خود آئیں میں انکو گرین لائن کے کوریڈور دکھاؤنگا،اربوں روپے کی سبسڈی میں ہماری کوئی حصے داری نہیں ہے،گرین لائن بس کے متعلق وزیراعظم کو غلط بریفنگ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سیدنا صر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف شوباز ہیں،پاکستان اور پنجاب کا بجٹ لگانے کے باوجود لاہور کے لوگ پریشان ہیں،پانی کا مسئلہ ہم ہی حل کرینگے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عابد شیرعلی سندھ والوں کوبجلی چور کہیں توسمجھ آتا ہے لیکن وزیراعظم کی طرف سے سندھ والوں کو بجلی چورکہنا افسوسناک ہے۔گورنرہاؤس میں بجلی جاتی ہے توکیا گورنر بھی بجلی چور ہیں۔

ناصر شاہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -