نثار مورائی کے خلاف ریفرنس کی سماعت4مئی تک ملتوی

نثار مورائی کے خلاف ریفرنس کی سماعت4مئی تک ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان پر پیرکو بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔نثارمورائی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کی طبیعت خراب ہے۔عدالت نے جیل حکام سے نثار مورائی کی میڈیکل رپوٹس طلب کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم حاجی ولی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دی، ملزم حاجی ولی کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔ریفرنس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -