پاک بحریہ کیلئے آف شورپٹرول ویسل I-کی تیاری کا رومانیہ میں آغاز

پاک بحریہ کیلئے آف شورپٹرول ویسل I-کی تیاری کا رومانیہ میں آغاز

  

اسلام آباد(پ ر) پاک بحریہ کے لیے بنائی جانے والی آف شور پٹرول ویسل 1- (Offshore Patrol Vessel -I) کی تیاری کا آغاز ہو گیا ہے ۔اس سلسلے میں جہاز سازی کی روایتی افتتاحی تقریب کیل لے انگ (Keel Laying)رومانیہ کے شہر گلاٹی میں واقع ڈامن شپ یارڈ(DAMEN Shipyarad)میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) ریئر ایڈمرل فرخ احمد تھے۔پاک بحریہ کے لیے دو آف شور پٹرول ویسل کی تیاری کا معاہدہ وزارتِ دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان جون 2017میں طے پا یا ۔آف شور پٹرول ویسل درمیانے سائز اور وزن کے جہازہیں جو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے بھر پور صلاحیتوں کے حامل جہاز ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے لیے آف شور پٹرول ویسل کے منصوبے اور جہاز سازی،سازوسامان کی تنصیب اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جہازوں کی بروقت حوالگی کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے ڈامن شپ یارڈ کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور آف شور پٹرول ویسل کی صورت میں پاکستان کو بحری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ضمن میں مستقبل کے تعاون کے پہلوؤں کا ذکر بھی کیا۔تقریب میں ڈامن ،گورِن چم اور گلاٹی شپ یارڈز کی اعلیٰ انتظامیہ کے علاوہ پاکستان کے وزارتِ دفاع اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -