شہبازشریف کا مجلس احرارالاسلام سربراہ سید عطاء المومن بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مجلس احرارالاسلام کے سربراہ سید عطاء المومن بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سید عطاء المومن بخاری ممتاز عالم دین اور شعلہ بیان خطیب سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے فرزند تھے۔
اظہار تعزیت