الحمد اللہ ہمارے رنگ آمریتوں کے ٹارچر سیلوں میں بھی نہیں اڑے ،موت کی آنکھوں میں آنکھیں بھی ڈالی ہیں ،سعدررفیق

الحمد اللہ ہمارے رنگ آمریتوں کے ٹارچر سیلوں میں بھی نہیں اڑے ،موت کی آنکھوں ...
الحمد اللہ ہمارے رنگ آمریتوں کے ٹارچر سیلوں میں بھی نہیں اڑے ،موت کی آنکھوں میں آنکھیں بھی ڈالی ہیں ،سعدررفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان کے پیغام اور خواجہ سلمان رفیق سے رنگ اڑنے سے متعلق استفسار کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے۔ 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمارے رنگ آمریتوں کے ٹارچر سیلوں میں بھی نہیں اڑے ،موت کی آنکھوں میں آنکھیں بھی ڈالی ہیں دنگ نہیں اڑے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ ہاں جمہور کی بے توقیری پر دِل وجاں ماتم کناں ضرور رہے ہیں اور آج بھی ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمے کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ صاحب ہمارے نوٹس لینے پر آپ کا رنگ کیوں اڑ گیا ہےاور خواجہ سعد رفیق کیلئے پیغام دیا تھا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔