نواز شریف کے پاس اڈیالہ جیل جانے کی بجائے کوئی چارہ نہیں، شیریں مزاری

نواز شریف کے پاس اڈیالہ جیل جانے کی بجائے کوئی چارہ نہیں، شیریں مزاری
نواز شریف کے پاس اڈیالہ جیل جانے کی بجائے کوئی چارہ نہیں، شیریں مزاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف گذشتہ دنوں دورے پر امریکا گئے لیکن وہاں انہیں بے عزت کیا گیا، اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی امریکا کیوں گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آدھی کابینہ کامن ویلتھ کانفرنس کے لیے لندن میں تھے کہا یہ جارہا ہے کہ نواز شریف کا لندن جانا بھی اتفاق تھا، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، اقتدار میں آکر ملک کا نظام تبدیل کر دیں گے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نواز شریف کو کس طرح جیل جانے سے بچایا لیا جائے لیکن اب وقت قریب ہے، نواز شریف کو اب اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ان کے پاس۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ خان صاحب لندن فنڈنگ کے لیے جاتے رہتے ہیں، عمران خان کا حالیہ دورہ برطانیہ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی متعدد بار وہ لندن جاچکے ہیں، مخالفین کو چاہیے کہ وہ تنقید کے بجائے کام کر کے دکھائیں۔

مزید :

قومی -