امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے پاکستانی شہری کی ہلاکت،کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل،نوٹیفکیشن عدالت میں پیش

امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے پاکستانی شہری کی ہلاکت،کرنل جوزف کا نام ...
امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے پاکستانی شہری کی ہلاکت،کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل،نوٹیفکیشن عدالت میں پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کیس میں کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردیا،نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کے نمائندے نے عدالت میں پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی،وزارت داخلہ کے نمائندے نے کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ملزم کی تفتیش لازمی ہے کہاں ہو یا امریکا،سفارتکار کو ڈیل کرتے ہوئے وکیل سے مشورہ کریں۔

نمائندہ وزارت داخلہ نے بتایا کہ نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا اورتمام ایئر پورٹس کو مطلع کردیا ۔ نمائندہ نے بتایا کہ کرنل جوزف پاکستان سے باہر نہیں جا سکتے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت پاکستان ویانا کنونشن کے مطابق معاملات حل کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -