شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ مریم نواز کے وکیل ڈی جی آپریشنز نیب ظاہرشاہ پرجرح کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -