A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام؛ پی ٹی آئی ارکان نے شوکاز نوٹس پھاڑ دیئے

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام؛ پی ٹی آئی ارکان نے شوکاز نوٹس پھاڑ دیئے

Apr 24, 2018 | 10:35:AM

نوشہرہ(ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شو کاز نوٹس پھاڑ ڈالے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی قربان علی کی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نگینہ خان، جاوید نسیم حیات، نرگس علی، یاسین خلیل، زاہد درانی، وجیہہ الزمان، عبید مایار، عبدالحق اور زاہد درانی نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد قربان علی، وجیہہ الزماں اور یاسین خلیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے شوکاز نوٹس انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب کو جیتنے اور شیروانی پہننے کے لیے ہمیں بدنام کیا گیا، ہم 15 روز کی مہلت دیتے ہیں اگر معافی نہ مانگی گئی تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور پھر ہم سب کچھ سامنے لائیں گے، پارٹی میں کالی بھیڑوں کو ’خٹک ڈٹرجن پائوڈر‘ سے نہلا کر صاف کردیا گیا ہم پوچھتے ہیں کیا امیدواروں نے پارٹی کو ٹکٹ کے لیے 4،4 کروڑ روپے نہیں دیے؟اس موقع پر قربان علی نے شوکاز نوٹس پھاڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے جبکہ وزیر اعلی کے مشیر عبدالحق نے عہدے سے استعفی دیا۔

مزیدخبریں