پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایسی جگہ پر تعینات کردیا جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایسی جگہ پر تعینات ...
پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایسی جگہ پر تعینات کردیا جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اپنی 70 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ سعودی عرب میں ایک خاتون کو سفارتکار تعینات کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔فوزیہ فیاض احمد جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی قونصلر تعینات کر دی گئیں ہیں جو خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے ملک کی نمائندگی کریں گی۔
فوزیہ کا تعیناتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران سعودی عرب میں کوئی خاتون سفارتکار کی تعینات نہیں کی گئی، مملکت سعودی عرب میں سفارتی خدمات سرانجام دینے والی وہ پہلی خاتون سفیر ہوں۔فوزیہ نے مزید بتایا کہ میں قونصلر کے سیکشن کی انچارج ہوں، جو دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، تجدید اور توسیع، سفری دستاویزات کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق پاکستانی سفاترتخانے کی پہلی خاتون قونصلر فوزیہ فیاض کا کہنا ہے کہ ”پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہے جہاں خواتین تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں اور بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ہمارے ہاں خواتین کا بے حد احترام کیا جاتا ہے، ہر کوئی ان پر اعتماد کرتا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ پاکستان بطور معاشرہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ خواتین کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔ اسی طرح پاکستان کی وزارت خارجہ میں بھی خواتین کی حیثیت بہت اہم ہے۔ اس شعبے میں ہر سطح پر خواتین کے لئے دروازے کھلے ہیں“۔
فوزیہ نے کہا کہ اس خطے کے لوگ ، لڑکیوں کی تعلیم خاص طور پر اعلی تعلیم پر بہت زور نہیں دیتے تھے لیکن مجھے فخر ہے اپنے والد مرحوم فیاض احمد پر کیونکہ یہ انہی کی دور اندیشی ، حوصلہ افزائی اور جرات تھی کہ بیٹیوں کو بھی اعلی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قونصل خانے میں ان کی موجودگی کی وجہ سے خواتین کی آمدمیں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ فوزیہ فیاض کی پہلی تقرری واشنگٹن ڈی سی میں تھی اور ایسے بڑے شہر میں کام کرنا بہت عمدہ اور پیشہ وارانہ تجربہ تھاپھر چند برسوں کے بعد انہوں نے بھارت میں نئی دہلی میں خدمات سر انجام دیں۔انھوں نے بتایا کہ دہلی بھارت میں مجھے چیلنج والے ماحول میں کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے وہاں بہت کچھ سیکھا۔

واضح رہے کہ فوزیہ فیاض ایک بہت روایتی پس منظر ، پاکستان کے جنوبی پنجاب و سرائیکی حصے سے تعلق رکھتی ہیں، انھوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری کی حاصل کی اور سی ایس ایس امتحان پاس کیا پھر پاکستان کے غیر ملکی سروس میں شرکت کی۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -